Live Updates

وزیر اعظم سے تین نسلوں کا حساب مانگنے والے عمران خان کے پاس اپنی کمائی کا کوئی حساب نہیں ، عمران خان کو بھی اپنے والد کا حساب دینا ہوگا،تلاشی سے بھاگنے نہیں دیں گے، محمد نواز شریف کا ووٹر گذشتہ30سالوں سے ان کے ساتھ کھڑا ہے،وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:22

وزیر اعظم سے تین نسلوں کا حساب مانگنے والے عمران خان کے پاس اپنی کمائی ..
سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف سے تین نسلوں کا حساب مانگنے والے عمران خان کے پاس اپنی کمائی کا کوئی حساب نہیں ، وہ گذشتہ2دہائیوں سے قبل منی ٹریل دینے سے قاصر ہیں،عمران خان کا احتساب اور تلاشی ابھی شروع ہوئی ہے اور وہ منی ٹریل دینے سے مکر گئے ہیں، ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ سیالکوٹ کینٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، ارشد وڑائچ ،ایم ایل اے چودھری محمد اسحاق،ضلعی صدر مسلم لیگ ن ادریس احمد باجوہ ، رانا عبد الوحید ، جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا اور مرزا ابرار بیگ بھی اس موقع پر موجود تھے،وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ کتنے کرکٹر ہیں جن کے پاس برطانیہ کے پوش ایریا میں اپارٹمنٹ ہیں، انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ثابت کرنا ہوگا کہ اس نے اس وقت ایک لاکھ 70ہزار پاؤنڈکاگھرخریدنے کیلئے بینکوں سے کیسے قرضہ حاصل کیا اور کن ذرائع سے وا پس کیا، انہوں نے کہاکہ عمران خان کو بھی اپنے والد کا حساب دینا ہوگا، انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے سیاست میں جو روایات ر قم کی ہیں ان کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، انہوں نے خود کو ریاستی اداروں کے سامنے مکمل طور پر سرنڈر کیا اور تینوں نسلوں کا حساب دیا ہے، انہوں نے کہا کہ متعلقہ بیوی سے اربوں روپے بٹورنے والا بنی گالا میں400کینال کے گھر میں رہتا ہے ،جس کیلئے رقم متعلقہ بیوی نے دوست کے ذریعے بھجوائی، انہوں نے کہاکہ عمران خان کا پورا پیچھا کریں گے، تلاشی سے بھاگنے نہیں دیں گے ، انہوں نے کہاکہ میرے خلاف عمران خان نے 10ارب ہرجانے کا دعوی کیا ہوا ہے ، انہوں نے کہاکہ میرا عمران سے سوال ہے کہ وہ عوام کی خیرات اور زکوة کا حساب دیں اور خیراتی ادارے کے پیچھے نہ چھپیں ، انہوں نے کہاکہ سیاست بے رحم پیشہ ہے، لوگ کپڑے اتار کر حساب لیتے ہیں، وفا قی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے 80اور90کی دہائی میں پاکستانی شہری ہونے کے باوجود ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروائی اور ایمینسٹی کی اسکیم میں ایک فیصد دیکر اپنا کالا دھن سفید کیا، انہوں نے کہاکہ عوام حساب مانگنے کا حق رکھتی ہے اور حساب اسی طریقے سے لیا جائے گا جس کڑے طریقے سے محمد نواز شریف کو احتساب کے مرحلہ سے گذارا گیا، انہوں نے کہاکہ عمران خان ڈبل شاہ ہیں وہ لوگوں کی زکوة اور خیرات کا حساب نہیں دے رہے، انہو ں نے کہاکہ محمد نواز شریف پر الزامات کی بوچھاڑ پانامہ پیپرز سے شروع ہوئی جس میں ان کا نام بھی نہیں ہے ، محمد نواز شریف اپنے بچوں کی بے نامی کمپنیوں کا حساب دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کا نام نہیں، پھر بھی وہ حساب دے رہے ہیں جبکہ عمران خان براہ راست اپنی کمائی ہوئی دولت کا حساب دینے سے قاصر ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بتانا ہوگا کہ ان کو والد کی وراثت میں کیا ملااور ان کو ایک میچ کھیلنے کے کتنے پیسے ملتے تھے ، انہوں نے جب کرکٹر کو پیسے ملنے شروع ہوئے تب عمران خان کرکٹ چھوڑ کر کسی اور کاروبار میںملوث ہوگیا، ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ محمد نواز شریف کے نااہل ہونے کے بارے میں سوچا بھی نہیں ہے اور نہ ہی پارٹی میں متبادل وزیر اعظم کے نام زیر غور ہیں،اس بات کا انہیں خود میڈیا کے ذریعے علم ہوا، انہوں نے کہاکہ سی پیک کے معاشی انقلاب اور گوادر پورٹ کے ثمرات نظر آرہے ہیں جس کو سبوتاژ کرنے کیلئے سازشوں کے تانے بانے بیرون ملک سے ملتے ہیں اور دانستہ وغیر دانستہ طور پر عوام کا کچھ حصہ ان کا آلہ کار بنے ہوا ہے، انہوں نے کہاکہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف کا ووٹر گذشتہ30سالوں سے ان کے ساتھ کھڑا ہے، انہوں کہاکہ عوام کبھی لوٹا نہیں بنتی، لیڈر ہی لو ٹا بنتا ہے ،انہوں نے کہاکہ وقت بتائے گا کون وفادار تھا، انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف بلند حوصلہ انسان ہیں اور دباؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ پی پی پی کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ وفاقی لیول کی جماعت کا ایک صوبے تک محدود ہونا باعث افسوس ہے اس کیلئے زرداری کو سوچنا ہوگا، انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف پر بدعنوانی،آفس کے مس یوز اور کرپشن کے کوئی الزام نہیں ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات