ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:11

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ٹراما سنٹر ، او پی ڈی اور وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتو ں اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کے دوران ان کو ملنے والی سہولتوں کے معیار بارے استفسار کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل افسران اور پیرا میڈکس سٹاف کی حاضری چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر نے 11جولائی سے ٹراما سنٹر میں سٹی سکین کی مشین کی خرابی پر برہمی کاتشویش کا اظہارکیا اور اس مشین کو فوری ٹھیک کروانے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ایمرجینسی میں مریضوں اور زخمیوں کو تمام طبی سہولتیں، ادویات سمیت بالکل مفت فراہم کی جائیں اور مریضوں کو ہسپتال سے باہر ہر گز ریفر نہ کیا جائے ۔