ٹریفک پولیس کا غیر قانونی سلنڈرز استعمال کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:11

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) ٹریفک پولیس کی جانب سے مسافر گاڑیوں میں غیر قانونی سلنڈرز استعمال کرنے پر ٹریفک وائیلیشن کے تحت کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ۔غیر قانونی سلنڈر،اوور سپیڈ،اوور لوڈنگ گاڑیوں ،کم عمر ڈارئیوروں ،بغیر لائسنس اور موبائل فون استعمال کرتے ہوئے گاڑی چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جنہیں بھاری جرمانہ جات بھی کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سٹرکوں پر قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ٹرانسپوٹرز قانون کے مطابق اپنی گاڑیوں کو چلائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سیالکوٹ ملک نوید نے اس خصوصی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کی خصوصی ٹیم سب انسپکٹر انیس انجم چیمہ ،وارڈن حافظ جواد،سب انسپکٹر فرحت محمود بھٹی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایسی گاڑیاں جنہوں نے غیر قانونی طور پر اپنی گاڑیوں میں سلنڈرز نصب کر رکھے ہیں وہ اس وائیلیشن سے بعض رہیں ورنہ ہر صورت انہیں قانون کے مطابق جوابدہ ہونا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :