ہزار فٹ طویل چپراڑ پروٹیکشن بندھ کی تعمیر کے منصوبے پر80فیصد کام مکمل کرلیا گیا، محمد شفیق

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:11

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء)دریائے جموں توی کے سیلابی پانی سے علاقہ چپراڑ کے دیہات کو محفوظ رکھنے کیلئے 16ہزار فٹ طویل چپراڑ پروٹیکشن بندھ کی تعمیر کے منصوبے پر80فیصد کام مکمل کرلیا گیاہے۔ 31اگست تک یہ منصوبہ پایہء تکمیل کو پہنچ جائے گا۔یہ بات ایکسین یو سی سی چناب مرالہ محمد شفیق نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ کو بندھ پر جاری تعمیراتی کام کے جائزہ کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔

اسسٹنٹ کمشنر/تحصیل فلڈ ریلیف آفیسر سیالکوٹ شاہد عباس، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیالکوٹ سید کمال عابد، ایکسین ایری گیشن تبسم شفیق، اور ایس ڈی او حافظ عبدالرحمن بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے محکمہ ایری گیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ امسال علاقہ چپراڑ کے دیہات میں بسنے والوں کی افراد کی معمولات زندگی متاثر نہ ہو اور ان کی املاک محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

ایکسین نے منصوبے کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پروٹیکشن بندھ کی تعمیر سے دریائے جموں توی کا پانی دریا کے اندر رہے گا اور زائد پانی بندھ سے ٹکرا کر دریائے چناب میں چلا جائے گااور یہ پانی دیہات میں داخل نہیں ہوگا۔ ڈی سی نے علاقہ بجوات کے موقع کھوجے چک میں محکمہ ہائی سے کے زیر اہتمام تین پلیوں کی تعمیر کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا۔ ہائی وے کے مقامی حکام نے بتایا کہ تین میں 2 پلیوں کو مکمل کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے جبکہ ایک پلی کو بھی مکمل کرلیا گیا اور ڈرائی ہونے کے بعد اس کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے سمبڑیال میں سیالکوٹ انٹرنیشنل ائر پورٹ کے قریب سے گذرنے والے برساتی نالہ ڈگری 1کی ڈی سلٹنگ کا جائزہ لیا محکمہ ایری گیشن کے ایکسئین تبسم شفیق نے ڈی سی کو بتایا کہ 14کلومیٹر لمبی ڈرین ڈگری کا8کلومیٹر لمبے حصہ کی ڈی سلٹنگ کردی گئی ہے جبکہ بقایا حصہ کی صفائی کیلئے مشینری موبلائز کردی گئی او ر روز میں ڈگری ڈرین کی ڈی سلٹنگ مکمل کرلی جائے گی۔