ترقی کا سفر وزیر اعظم محمد نواز شریف کے سنگ جاری رہے گا،چوہدری رضا سبحانی

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:11

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) وائس چیئرمین ضلع کونسل سیالکوٹ چودھری رضا سبحانی ایڈووکیٹ ، وائس چیئرمین ملک ضیافت اعوان اور چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی ضلع کونسل چودھری لطیف وینس نے کہا ہے کہ ترقی کا سفر وزیر اعظم نواز شریف کے سنگ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف ترقی پسند لیڈر ہیں جنہوں نے قلیل عرصہ میں پاکستان کا نقشہ بدل کر کے ترقی کا نقشہ پورے ملک میں بنا رکھا ہے اور پاکستان خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بن چکا ہے ۔

نواز شریف کی قیادت میں ترقی کے اس سفر کو جاری رکھیں گے اور سی پیک کو ناکام بنانے والوں کے لئے واضح پیغام ہے کہ سی پیک ہر صورت میں کامیاب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی تماشا لگانے والوں کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔ مخلص اور خدمت خلق سے سر شار قیادت پربے بنیاد الزامات کی بوجھاڑ کرنے والوں کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے ۔

متعلقہ عنوان :