وزیر اعظم کا اقتدار آخری سانسیں لے رہا ہے ،پاکستان سے اب کرپشن مافیا کا دور بس ختم ہونے کو ہے، انجینئر یاسر گیلانی

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا اقتدار آخری سانسیں لے رہا ہے قوم وزیر اعظم کو اڈیالہ جیل بھیجنے کے بے تاب ہے پاکستان سے اب کرپشن مافیا کا دور بس ختم ہونے کو ہے۔وہ بروز ہفتہ تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں کارکنوں سے گفتگو کر ہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پسے ہوئے طبقات پانامہ لیکس پر عدالتی فیصلے میں اپنے مستقبل کو دیکھ رہے ہیں، معاشی اور سماجی انصاف کی مضبوط بنیاد رکھے بغیر ملک و قوم کی ترقی خواب ہی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نا قص پالیسیوںکی وجہ سے پورا صوبہ احتجاج اور ہڑتال سنٹر بنا ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہاہے۔

متعلقہ عنوان :