اپوزیشن جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سیاست کررہی ہے،پیپلزپارٹی وپی ٹی آئی اپنی مقبولیت کھو چکی ہیں ، ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ اپوزیشن جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سیاست کررہی ہے،پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف اپنی مقبولیت کھو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

بروز ہفتہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا خواتین کنونشن دیکھ کر تحریک انصاف پریشان ہوگئی ہے ، یہ کنونشن اپنی مثال آپ رہا پیپلزپارٹی سندھ اور تحریک انصاف خیبرپختون خواہ میں بھی حکومت نہیں بنا سکیں گی ، مسلم لیگ ن کی خواتین قیادت سے مخلص ہیں،خورشید شاہ پر کرپشن کے لزامات ہیں وہ ان الزامات کاجواب دیں،غیر جمہوری رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں، انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ ہمیشہ ہی جمہوریت کے خلاف سازشیں کرتے آئے ہیں وہ پیپلزپارٹی کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں،آصف علی زرداری نے خورشید شاہ کو اپوزیشن لیڈر بنا پیپلزپارٹی کی روح سے بغاوت کی ہے پیپلزپارٹی پہلے ہی سب کچھ کھوبیٹھی ہے اور اب خورشید شاہ ررہی سہی کسر نکال رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عمران خان اور خورشید شاہ نے ہمیشہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کی ہیں اور آمریت کا ساتھ دیا ہے ،عمران خان خیبرپختون خواہ میں بری طرح ناکا م ہوگئے ہیں وہ ملک کیا چلائیںگے۔

متعلقہ عنوان :