شریف خاندان کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ، پورا ملک ان کے احتساب کا مطالبہ کررہا ہے

جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب شعبہ خواتین نرگس فیض ملک کا بیان

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) پیپلزپارٹی پنجاب شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ، پورا ملک ان کے احتساب کا مطالبہ کررہا ہے۔

(جاری ہے)

بروز ہفتہ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چارسالوں میں ترقی کے نام پر ملک کو بے دردی سے لٹا گیا،پنجاب بھر کا بجٹ اورنج لائن ٹرین پر لگا کر ترقی کا نعرہ لگا یا گیا۔

جنوبی پنجاب میں عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ،وہاں جانور اور انسان ایک ہی جگہ سے پانی پیتے ہیں،جنوبی پنجاب کے عوام کا استحصال کیا گیا ،ان کے حقوق سلب کرلئے گئے ،وہاں کا پیسہ مال روڈ پر لگایا گیا،جنوبی پنجاب کے عوام کے سے سات سالوں سے ناانصافی ہورہی ہے،وہاںن لیگ کے خلاف روز مظاہرے ہورہے ہیں مگر کسی کے کان پرجوں نہیں رینگ رہی۔

متعلقہ عنوان :