رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے ساہیوال یونیورسٹی میں وائس چانسلر کا تقرر نہ ہونے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:50

رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے ساہیوال یونیورسٹی میں وائس چانسلر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے ساہیوال یونیورسٹی میں وائس چانسلر کا تقرر نہ ہونے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی،یونیورسٹی کے قیام کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے لیکن پنجاب حکومت ابھی تک وائس چانسلر تعینات نہیں کر سکی۔جس سے یونیورسٹی کے تمام انتظامی و تدریسی معاملات مسائل کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اس وجہ سے اساتذہ اور ملازمین میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیایونیورسٹی آف ساہیوال کے قیام کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے لیکن حکومت ابھی تک یہاں مستقل وائس چانسلر کا تقرر نہیں کر سکی۔اس وجہ سے کئی ترقی پسند پروگرام بھی رک گئے ہیں۔جبکہ یونیورسٹی کے 55میں سے 40ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں بھی رک گئی ہیں۔عوامی حلقوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وائس چانسلر کا تقرر فوری یقینی بنایا جائے۔