مسلم لیگ ن کی حکومت پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرے گی، اپوزیشن کے کہنے پر وزیراعظم ہرگز مستعفی نہیں ہوں گے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قائدین جو بھی بہتر ہو گا فیصلہ کریں گے ، صوبائی وزیر عطا محمدمانیکا نے پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا وزارت سے استعفیٰ دیا ہے سے متعلق گرد ش کرنیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں

صوبائی وزیر پلاننگ ملک ندیم کامران کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:50

مسلم لیگ ن کی حکومت پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرے گی، ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرے گی، اپوزیشن کے کہنے پر وزیراعظم محمدنوازشریف ہرگز مستعفی نہیں ہوں گے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائدین جو بھی بہتر ہو گا فیصلہ کریں گے۔

وہ یہاں ساہیوال پریس کلب میں اخبار نویسوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر صدر پریس کلب سید شفقت گیلانی و دیگر عہدے داران بھی موجود تھے۔انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پارٹی کے ساتھ ہیں جبکہ صوبائی وزیر عطا محمدمانیکا نے پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا وزارت سے استعفیٰ دیا ہے گرد ش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی پی 221ساہیوال کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب ‘سڑکوں وسیوریج کی تعمیر و مرمت اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے حکومت نے بجٹ میں 50کروڑ روپے مختص کئے ہیں اور 11کروڑ 50لاکھ روپے کی پہلی قسط جاری کردی ہے جس کی بدولت جلد تعمیراتی کام شروع ہوجائیں گے۔انہوںنے پریس کلب کی زیر تعمیر اضافی بلڈنگ کیلئے مزید 10لاکھ روپے دینے اور کلب میں واٹر فلٹریشن کی تنصیب کا اعلان کیااور کہاکہ بلڈنگ کی تعمیر مکمل کرانے کیلئے وہ ہرممکن تعاون کریں گے۔