حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے، میاں عرفان دولتانہ

ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کرنے کیلئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن تشکیل دیاگیاہے،جس کے تحت اضلاع میں بھی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو مقامی سطح پر ان کے مسائل حل کررہی ہیں، دیارغیر میں اپنی محنت سے وطن عزیز کیلئے زرمبادلہ کمانے والوں کی جائیدادوں پر کسی کو ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے ،رکن پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن کی گفتگو

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہی اوورسیز پاکستانیز کمیشن تشکیل دیاگیاہے،کمیشن کے تحت اضلاع میں بھی کمیٹیاں بنائی گئی ہے جو مقامی سطح پر ان کے مسائل حل کررہی ہیں، دیارغیر میں اپنی محنت کے ذریعے وطن عزیز کے لئے زرمبادلہ کمانے والوں کی جائیدادوں پر کسی کو ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بروز جمعہ اپنے بیان میں کہا کہ تمام مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے او رہم اس ذمہ داری کو نبھائیں گے،اوورسیز پاکستانیو ں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے مختلف دفاتر کے چکر لگانے کی تکلیف سے بچانے کیلئے ہی اوورسیز پاکستانیز کمیشن تشکیل دیا گیاہے اور یہ ایک آئینی ادارہ ہے جو مکمل طو رپر با اختیار ہے۔ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی آن لائن بھی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں اوراوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیاجاتاہی-