آل خیبرپختونخوا انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چمپئن شپ اگست کے دوسرے ہفتے پشاور میں منعقد ہوگی

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:50

آل خیبرپختونخوا انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چمپئن شپ اگست کے دوسرے ہفتے پشاور ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) آل خیبرپختونخوا انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ اگست کے دوسرے ہفتے پشاور قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگا جس میں خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹر ڈ تمام ٹیمیں شرکت کرینگی ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ باسط کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ پشاور کی دو ٹیمیں شرکت کرینگی جس کے اوپن ٹرائلز27 اور28 جولائی سہ پہر 4 بجے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہونگے خواہش مند کھلاڑی بروقت اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔