پاناما کیس حکمرانوں کے گلے کا طوق بن چکا ہے‘ شریف خاندان اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکااب ملک میں حکمرانوں کا قانون نہیں قانون کی حکمرانی چلے گی ‘شہدائے ماڈل ٹاؤن کی روحیں حکمرانوں کا پیچھا کر رہی ہیں

چیئرمین ․سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:46

پاناما کیس حکمرانوں کے گلے کا طوق بن چکا ہے‘ شریف خاندان اپنی بے گناہی ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) چیئرمین ․سنی اتحاد کونسل پاکستان کے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاناما کیس حکمرانوں کے گلے کا طوق بن چکا ہے شریف خاندان اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکا جعلی دستاویزات دے کر عدالت سے کلین چٹ لینے کی کوششیں ناکام ہو گئیںاب ملک میں حکمرانوں کا قانون نہیں قانون کی حکمرانی چلے گی پاناما کیس پر عدالت کا فیصلہ ملک میں موثر احتساب کی بنیاد بنے گا قوم کو سپریم کورٹ کے ججوں سے اچھی امیدیں وابستہ ہیںشہدائے ماڈل ٹاؤن کی روحیں حکمرانوں کا پیچھا کر رہی ہیں ظفرحجازی کی گرفتاری بارش کا پہلا قطرہ ہے وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رپے تھے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی تجارت اور تاجروں کی حکومت دونوں تباہ کن ہیں اب ملک میں حکمرانوں کا قانون نہیں قانون کی حکمرانی چلے گی قوم سدا بہار حکمران خاندان کے کڑے احتساب کی منتظر ہے اعلی عدالتوں سے نواز شریف کے خلاف فیصلے نہ آنے کی روایت ختم ہونی چائیے تیس سال سے لوٹ مار کرنے والے حکمران ڈرامہ کر کے مظلوم نہیں بن سکتے دو جج پہلے ہی نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنا چکے ہیں اب مزید ایک جج نے بھی وزیراعظم کے خلاف فیصلہ سنا دیا تو وہ نااہل ہو جائیں گے چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ جے آئی ٹی نے وہ کام کیا جو نیب اور ایف آئی اے نہ کر سکیں۔