Live Updates

شریف خاندان نے سیاست میں آکر صرف ملک میں لوٹ مار کی ہے‘ عمران خان نے طاقت سے باہرہوتے ہوئے بھی ملک کی خدمت کی ہے‘ طاقتورلوگوں کا احتساب ہونا خوش آئند ہے ‘احتساب سے جمہوریت مضبوط ہوگی

مرکزی سیکرٹری اطلا عات تحر یک انصاف شفقت محمود کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:46

شریف خاندان نے سیاست میں آکر صرف ملک میں لوٹ مار کی ہے‘ عمران خان نے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہاہے کہ شریف خاندان نے سیاست میں آکر صرف ملک میں لوٹ مار کی ہے جبکہ عمران خان نے طاقت سے باہرہوتے ہوئے بھی ملک کی خدمت کی ہے۔میڈیا سے گفتگو شفقت محمودنے کہا کہ اس وقت ملک میں لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں جبکہ طاقتورلوگوں کا احتساب ہونا خوش آئند ہے اور ایک بارپھرامید پیدا ہوئی ہے کہ ملک بہتری کی طرف جارہا ہے کیونکہ احتساب سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اربوں روپے کی لوٹ مار کرنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا تھا،ہماراملک اسی لیے آگے نہیں بڑھا کہ امیروں نے اپنے لیے الگ قانون بنایاہواتھا اور عوام سے حکمرانوں کی جانب سے کہا گیا کہ ان کی زندگی ایک کھلی کتاب ہے۔ ہمارے وکیل نے 10 ایسے پوائنٹ بتائے ہیں جو آپ کو ڈس کوالیفائی کرسکتے ہیں جبکہ تم پوچھتے ہوں ہم پر الزام کیا ہی شریف خاندان نے سیاست میں آکر لوٹ مار کی ہے۔شفقت محمود نے مزید کہاکہ اس ملک کو جس طرح شریف خاندان نے نقصان پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایالیکن اب وقت آگیا ہے احتساب ہو اور جمہوریت مضبوط ہوجبکہ کسی کو جمہوریت کی فکرکرنے کی ضرورت نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :