وزیراعظم نوازشریف کی جگہ کسی متبادل نام پر غور نہیں ہو رہا ،ان کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا ،میڈیا میں قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوںگے،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ہی وزیراعظم ہیں اور رہیں گے

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کابیان

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:46

وزیراعظم نوازشریف کی جگہ کسی متبادل نام پر غور نہیں ہو رہا ،ان کا کوئی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کسی نام پر غور نہیں ہو رہا اور نہ ہی کوئی متبادل ہو سکتاہے ،میڈیا میں قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوںگے،مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف ہی وزیراعظم ہیں اور انشااللہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )اور پوری قوم وزیراعظم محمد نواز شریف کی حمایت میں متحد ہے ، مسلم لیگ( ن) کے قائد محمد نواز شریف ہی وزیراعظم ہیں اور انشااللہ رہیں گے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف نہ کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت ہے ،وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کسی نام پر نہ ہی کوئی غور ہو رہا ہے اور نہ ہی کوئی متبادل ہو سکتا ہے ،میڈیا میں قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جرت مندانہ قیادت میں پاکستان کی ترقی کا عظیم مقصد اور عوام کی خوشحالی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے ۔