پشاور،پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر 3ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔ملزمان نے اعتراف جرم قبول کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ انقلاب پولیس کو مورخہ15.07.2017 کو اراضیات ڈاکٹر قلع میں ایک لا وارث مسخ شدہ لا ش ملی جس پر I اے ایس آئی عبدالطیف خان نے 174 دریافت شروع کی دریافت پر معلوم ہوا کہ مقتول کی شناخت زرعلی ولد لعل محمد بعمر 34/35 سال ساکن ڈاکٹر قلع کی معلوم ہوئی جس پر مدعی لعل محمد ولد مسعو دخان عمر 45/46 ساکن ڈاکٹر قلع میرہ کچوڑی نے رپورٹ درج کی ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ایس پی صدر سرکل شوکت خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی صدر سرکل یاسین خان، ایس ایچ ا و انقلاب سلیم خا ن ،ASI عبدالطیف خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر تین ملزمان اکرام الله ،امجد علی پسران شیر زمان ،شیر زمان ولد گل زمین ساکنان ڈ اکٹر قلع کو آلہ قتل 30 بور پستول بمعہ05 عدد کارتوس سمیت گرفتار کر کے ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف جرم قبول کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :