پشاور،پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کر لی

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) پشاور پولیس نے دوہرے قتل اور اقدام قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کو مخبرکے زریعے سے اطلاع ملی کہ تھانہ پہاڑی پورہ کو دوہرے قتل اور اقدام قتل میں ملوث اشتہاری مجرم تھانہ داودزئی کی حدود میں موجود ہے اس اطلاع پر ایس ایس پی آپریشن نے ایس ایچ او داودزئی سردار علی شاہ بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے ناکہ بندی کے دوران دوہرے قتل اور اقدام قتل میں ملوث اشتہاری مجرم شال باد شاہ ولد سید گل جان سکنہ پتنگ چوک قاضی کلے کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے دو عدد پستول 30بور جبکہ ممتاز ولد ملتان سکنہ لنڈی ارباب کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 1200گرام چرس برآمد کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔