جماعت اسلامی کا ویژن ہے پاکستان کرپشن فری ہو اور سب کا احتساب کیا جائے، ا نتخاب خان چمکنی

سنیٹر سراج الحق نے خود اپنے آپ کو سب سے پہلے احتساب کیلئے پیش کیا ہے،شمولیتی تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) مشیر برائے امیر جماعت اسلامی پاکستان و چیئر مین مشاورتی کونسل خیبر پختونخواہ انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ویژن ہے کہ پاکستان کرپشن فری ہو اور سب کا احتساب کیا جائے ، اس لیے امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے خود اپنے آپ اور جماعت اسلامی کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے ، یہ وقت ہے کہ پاکستان میں بڑے لوگوں کا احتساب ہو اور اس ملک کو کرپشن کی لعنت سے صاف کیا ہے اور صرف چند ہزار افراد نے کر پشن کر کے اپنے ذاتی کاروباروں کو بڑھایا ہے اور ملک کے 18کروڑ عوام کیساتھ ناانصافی کرتے آرہے ہیں ۔

وہ بروز ہفتہ یونین کونسل شیخ محمد ی پی کے 11پشاور میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انتخاب خان چمکنی نے مزید کہا کہ اس وقت جماعت اسلامی پاکستان کو اِن کرپٹ مافیہ سے بچانا چاہتی ہے اور ہر کسی کا احتساب کرکے پاکستان کو آئندہ آنے والے دِنوں میں کرپشن فر ی ملک کی خواہش رکھتی ہے اس موقعے پر شیخ محمدی کے معززین علاقہ اور دیگر سیاسی جماعتوں سے جہانزیب خان ، آفسر علی ، سبحان ، گوہر علی، اورنگزیب ، خان بہادر ، سید نبی ، صادق ، حضرت علی ، خانزیب ، عالمزیب ، شہاب ، امین جان، گل زیب ، نوید خان ، یاسر خان، خان صف، سخاوت علی ، فضل امین اور شاہ زیب اپنے خاندان سمیت جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اور عہد کیا کہ ہمارا جینا مرنا جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں۔

تقریب سے NA-4اُمیدوار واصل فاروق خان ، اجمل خان ناظم ، ملک شیر حسن ، سکندر خان امیرپی کے 11شرقی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی فلاحی مملکت کا قیام چاہتی ہے اور عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے۔