گندھارا ہندکو بورڈ کے زیراہتمام ہونیوالی4روزہ کانفرنس 23 نومبرسے 26 نومبر تک جاری رہے گی

گورنر خیبر پختونخوا ا ور وزیراعلی پرویز خٹک سمیت بین الاقوامی مندوبین کی شرکت متوقع ہے

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) گندھارا ہندکو بورڈ پاکستان اور گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاورکے زیر اہتمام پانچویں عالمی ہندکو کانفرنس گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور کے سائیں احمد علی آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی۔یہ چار روزہ کانفرنس 23 نومبرسے 26 نومبر تک جاری رہے گی ۔جس کا موضوع ’’ہند آریائی تے پاکستانی زباناں دی ترقی تے فروغ دے ذریعے قومی یکجہتی دا حصول‘‘ رکھا گیا ہے۔

کانفرنس کے کنوینئر گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری اور گندھارا ہندکو اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹیو کمیٹی محمد ضیاء الدین ہیں۔اس کانفرنس میں گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا ور وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی شرکت بھی متوقع ہے۔کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی مندوبین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو عصر حاضرکے لسانی مسائل اور تحقیقی عنوانات پر مشتملموضوعات پر مقالہ جات پیش کرینگے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ، ثقافتی نمائش ، ہندکو ثقافتی پینٹنگ ، ہندکو مشاعرہ ، پوسٹر پریزنٹیشن اورہندکولوک موسیقی کے پروگراموںکا بھی انعقاد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ۔ گندھارا ہندکو اکیڈمی کے سٹاف کو ا س سلسلے میں مختلف امورحوالے کر دئیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ گندھارا ہندکو بورڈکواس سے پہلے بھی 4 کامیاب عالمی ہندکو کانفرنسیں منعقد کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :