حکومت بلوچستان محکمہ صحت کے ایک اعلامیہ کے مطابق معزز عدالت عظمیٰ کی جانب سے تشکیل کردہ جوڈیشل کمیشن کے مشاہدات کے پیش نظر ٹرامااینڈ ایمرجنسی سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ کو خودمختار بنادیا گیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) حکومت بلوچستان محکمہ صحت کے ایک اعلامیہ کے مطابق وسیع تر عوامی مفاد اور معزز عدالت عظمیٰ کی جانب سے تشکیل کردہ جوڈیشل کمیشن کے مشاہدات کے پیش نظر ٹرامااینڈ ایمرجنسی سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ کو خودمختار بنادیا گیا جہاں پر ڈاکٹر فہیم خان (ایچ ایم سی) (بی۔19) کو منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ مقرر کیا گیا ہے اور ڈاکٹر عظیم اللہ بابر سینئر سرجن کو ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ٹراما سینٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مزید سات انتظامی آفیسران، 14 سرجنز، 5نیورو سرجنز، 5ماہر امراض ہڈی وجوڑ کی بھی تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیںجو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں ہمہ وقت ٹراما سینٹر میں اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ٹراما سینٹر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو ٹیچنگ یونٹ بھی قراردیا گیا ہے جہاں پر پوسٹ گریجویٹ ٹرینر کی سلسلہ وار کم از کم ایک سال کے لئے خدمات لی جائیں گی۔

اس کے علاوہ ضرورت پڑنے پر کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں کے کنسلٹنٹ کو منیجنگ ڈائریکٹر یا ڈائریکٹر میڈیکل سروسز کی ہنگامی کال پر 30 منٹ کے اندر اندر اپنی موجودگی کو ٹراما سینٹ میں ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔علاوہ ازیں منیجنگ ڈائریکٹر کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ٹراما سینٹر کو اسٹیٹ آف دی آرٹ وعصر حاضر سے ہم آہنگ زندگی بچانے کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھانا ہوں گے علاوہ ازیں تمام متعلقہ اسٹاف کو منیجنگ ڈائریکٹر کو روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ کرنا ہوگی۔ منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر ٹراما سروسز کو ٹراما سینٹر کی انتظامی امور اور باہمی روابط کے سلسلے میں ایس او پی مرتب کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :