شہر میںسیاسی کارکنان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو مسلسل نشانہ بنانے کے واقعات لمحہ فکریہ ہے،سینیٹر شاہی سید

کراچی کے شہر ی اور اے این پی ایسے کسی اقدامات کو برداشت نہیں کرے گی جو امن و امان کی صورت پر اثر انداز ہو ں،صدر اے این پی سندھ

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:17

شہر میںسیاسی کارکنان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کورنگی میں پولیس موبائل پر فائرنگ اور اہلکارروں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے مسلسل واقعات انتہائی تشویش ناک ہیںسیاسی کارکنان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو مسلسل نشانہ بنانے کے واقعات لمحہ فکریہ ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کاروائیوں سے شہر میں کافی حد تک امن بحال ہوچکا تھا حالیہ چند دنوں میں نشانہ وار فائرنگ کے واقعات نے شہریوں میں شدید بے چینی پیدا کردی ہے ہم شہید اہلکاروں کے پسماندگان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیںمطالبہ کرتے ہیں کہ ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے انتھک کوششوں اور قربانیوں کے بعد بعد شہر میں امن بحال ہوا ہے کھلے عام دندناتے دہشت گردوں کی کاروائی سنگین خدشات کو جنم دے رہی ہے صوبائی حکومت اور پولیس سربراہ کے مابین تعلقات کے حوالے سے پہلے ہی مختلف خبریں گردش کررہی ہیںایسے کسی بھی اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے پولیس کے مورال پر اثر پڑے صوبائی حکومت حالیہ واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لے انہوں نے مذید کہا کہ ہم سے زیادہ شہر کے امن کو کوئی نہیں سمجھ سکتاعوامی نیشنل پارٹی نے شہر میں قیام امن کی سب سے زیادہ قیمت چکائی ہے کراچی کے شہر ی اور اے این پی ایسے کسی اقدامات کو برداشت نہیں کرے گی جو امن و امان کی صورت پر اثر انداز ہو ں۔

متعلقہ عنوان :