ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سربراہی میںایم کیوایم پاکستان کااہم اجلاس

ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتفصیل سے جائزہ لیاگیا ، مستقبل کی سیاسی صورت حال کے حوالے سے پالیسیوںکوحتمی شکل دی گئی اگست یومِ آزادی بھرپورطریقے سے بنانے کیلئے تجاویزپرغوراوریوم ِآزادی کی مناسبت سے عشرہ صفائی منانے کافیصلہ،اجلاس میںفیصلے اورمستقبل کی پالیسیوںتشکیل دی گئی

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:17

ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سربراہی میںایم کیوایم پاکستان کااہم اجلاس
کر اچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) متحد ہ قومی مو ومنٹ (پاکستان )کی رابطہ کمیٹی کااجلاس سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سربراہی میںہفتے کے روزعارضی مرکزبہادرآبادمیںمنعقدہوا اجلاس کے آغاز پر ڈاکٹر محمدفاروق ستارنے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کی سیاسی صورت حال میںپالیسیوںکوحتمی شکل دیتے ہوئے اس بات کافیصلہ کیاکہ کراچی سمیت حیدرآباد،سکھر،میرپورخاص اورنوابشاہ پرضلعی سطح پرکارکنان کے اجلاس منعقدکیے جائیںاورآنے والے انتخابات کی تیاری کے لئے بھرپورعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کے لئے تنظیمی ڈھانچے کومتحرک کیاجائے۔

اس کے ساتھ ساتھ آنے والے انتخابات کے لئے منشورکی تیاری غرض سے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیاگیااس ضمن میںتجویزکئے گئے مختلف ناموںپرغورکیاگیا جس کے بعدیہ طے کیاگیاکہ اس کمیٹی کاباقاعدہ اعلان جلدکردیاجائیگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں14اگست یومِ آزادی بھرپور طریقے سے بنانے کے لئے مختلف تجاویزپرغورکیاگیااوریوم ِآزادی کی مناسبت سے عشرہ صفائی منانے کافیصلہ کیاگیا۔

رابطہ کمیٹی نے اجلاس میںمزیدفیصلے کرتے ہوئے تنظیمی ذمہ داران اورعوامی نمائندوںکے خلاف موصول ہونیو الی بدعنوانیوںکی تحقیقات اوراحتساب کے لئے بھی ایک بااختیارکمیٹی کی تشکیل کافیصلہ کیا۔اس کے علاوہ کراچی میں ہونیو الے دہشت گردی کے واقعات پرتشویش کااظہارکیاجن کے نتیجے میںقصبہ کالونی میںپی ایس پی کے دوکارکنوںکونشانہ بنایاگیا اورکورنگی میںتین پولیس اہلکاروںسمیت ایک معصوم بچے کی شہادت کاواقعہ رونماہوا۔

رابطہ کمیٹی نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا،رابطہ کمیٹی نے حکومت اورقانون نافذکرنے والے اداروںسے یہ مطالبہ کیاکہ شہر کے امن کوتاراج کرنے والے عناصرکے خلاف سخت کارروائی کی۔اس کے علاوہ رابطہ کمیٹی نے متفقہ طورپرلندن ٹولے کی جانب سے سوشل میڈیاپرچلائی جانے والی بیہودہ مہم جس میںایم کیوایم پاکستان کی خواتین کونشانہ بنایاگیااس کے علاوہ ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان کوجس میںخواتین اورمردشامل ہیںجان سے مارنے کی دھمکیاںدی گئیںاوریہ عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے اس عمل کی سخت ترین الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے اسے لندن ٹولے کی عوام وامن دشمن پالیسیوںکاتسلسل قراردیتے ہوئے اس عزم کااحادہ کیا کہ ایم کیوایم پاکستان عدم تصادم وعدم تشددپرمبنی سیاست جاری رکھے گی کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیںکہ ہم ایک مہذہب وپروقاراقتدارکے امین ہیںہماری تاریخ تحمل ،برداشت سے عبارت ہے۔

متعلقہ عنوان :