Live Updates

سندھ میں تحریک انصاف کو زبر دست پزیرائی مل رہی ہے اسی لئے لو جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہو رہے،ڈاکٹر عارف علوی

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:17

سندھ میں تحریک انصاف کو زبر دست پزیرائی مل رہی ہے اسی لئے لو جوق در جوق ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سندھ میں تحریک انصاف کو زبر دست پزیرائے مل رہی ہے اسی لئے لو جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں کیونکہ تحریک انصاف ہی اس وقت لوگوں کی امید کی آخری کرن ہے۔ بہت جلد اگست کے وقت تحریک انصاف سکھر شہر میں عظیم الشان جلسہ منعقد کرے گی جس سے چیئرمین عمران خان اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

جو کہ سکھر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ یہ باتیں انہوں نے سکھر کے دورے کے موقع پر بھٹہ چوک، بندر روڈ سکھر اور ملٹری روڈ جتوئی ہائوس میں تحریک انصاف کے دفاتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر افتخار سومرو، طاہر حسین شاہ، آغا ارسلان ،صفیہ بلوچ اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عارف علو ی نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں صوبہ سندھ کے اندر تحریک انصاف سب سے بڑی پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی ۔

الیکشن ریفارمز کے اوپر سب سے زیادہ کام تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے کیں لیکن حکومت نہیں چاہتی کہ صاف ستھرے الیکشن ہوں ۔ تحریک انصاف کی اولین ترجیح کرپشن کا خاتمہ ہے اسی لئے ہم نے کے پی کے میں اپنے وزیر کو ہتھکڑیاں لگا کر جیل بھیج دیا تھا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی اور دیگرپارٹی رہنمائوں نے اگست میں ہونے والے جلسے کے لئے منزل گاہ گرائونڈ اور ریلوے اسٹیشن گرائونڈ کا دورہ بھی کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات