کراچی ،شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ پر تعمیر کردہ منور سہروردی شہید انڈر پاس کا افتتاح کردیا گیا

جے آئی رپورٹ میں یہ ثابت ہوا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان نے بدعنوانی کرتے ہوئے جعل سازی، جھوٹی گواہی، اور انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے، جوکہ ایک سنگین جرم ہے، بلاول بھٹوزرداری 2018 کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی میں ایک بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی، پیپلزپارٹی پر عوام کا اعتماد ہے جسکی وجہ سے سعید غنی کامیاب ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:07

کراچی ،شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ پر تعمیر کردہ منور سہروردی شہید انڈر پاس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جے آئی رپورٹ میں یہ ثابت ہوا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان نے بدعنوانی کرتے ہوئے جعل سازی، جھوٹی گواہی، اور انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے، جوکہ ایک سنگین جرم ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ پر تعمیر کردہ منور سہروردی شہید کے نام سے منسوب انڈر پاس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے فیصلہ سے یہ ثابت ہوا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان نے دھوکہ دہی کے سنگین جرائم، جعلسازی، جھوٹی گواہی اور انصاف کو ختم کرنے جیسے سنگین جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، امید ہے کہ انصاف کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ نعرہ لگایا کہ مک گیا تیرا شو، نواز گو نواز گو نواز اب تمہارا شو ختم ہو چکا ہے۔

پارٹی کے کارکنوں نے کورس کی صورت میں نعرے کا جواب دیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وہ منور سہرہوردی کے نام سے منسوب انڈر پاس کا افتتاح کرکے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور کراچی کے ایک بڑے سیاسی رہنما سے۔ منور سہروردی کے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے قربانی اور گرانقدر خدمات کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہر میں انڈرپاسز، اورہیڈ برجز اور سڑکیں تعمیر کررہی ہے۔ اب شہر کی صفائی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کراچی میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ پاکستان پییپلز پارٹی نے کیے ہیں چاہے وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، یا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو یا پھر آصف علی زرداری کا دور ہو اور یا پھر موجودہ وزیراعلی سندھ کا ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں ان کی حکومت کراچی کے لوگوں کی تندہی اور ایک جذبے کے ساتھ خدمت کررہی ہے۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈرگ روڈ فلائی اوور کی دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اسکی الائنمنٹ میں نقص ہے، لہذا اسے نئی الائنمنٹ کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا۔

انہوں نے کراچی کے لوگوں کو مبارکباد دی جنہوں نے پی ایس 114 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کراچی کی عوام نے سعید غنی کو کامیابی دلائی، کراچی کے لوگ جانتے ہیں کہ ان کے لیے کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپ کا اعتماد ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تعاون ہے، جسکی بدولت پاکستان پیپلز پارٹی ملیر سے حکیم بلوچ، مرتضی بلوچ اور سعید غنی کی سیٹیں جیتیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس وجہ سے ممکن ہوا کہ ہم نے آپ کی اپنی گنجائش کو صلاحیتوں کے ساتھ بہترین طریقے سے خدمت کی ہے۔ انہوں نے انڈر پاس کے تعمیراتی کام کے باعث کراچی کے لوگوں کو پیش آنے والی مشکلات پر ان سے معذرت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو دوبارہ سے انہی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جب ڈرگ روڈ فلائی اوور دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ شاہراہ فیصل سے میٹروپول تا ایئرپورٹ کا حصہ جلد ہی مکمل ہوجائے گا جب کہ ایئرپورٹ سے اسٹیل مل سڑک آئندہ ماہ کے آخر تک تیار ہوجائے گی۔

اور میں ایک بار پھر چیئرمین صاحب کو اسکے افتتاح کی دعوت دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ بحث چل رہی ہے کہ منور سہروردی انڈر پاس میں نکاسی کا نظام نہیں ہے۔ میں ہر ایک پر یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ انڈرپاس نے ایک ایک موثر نکاسی کا نظام موجود ہے اور اسکے اندر بارش کا پانی کھڑا نہیں ہوگا۔ چند پارٹی ورکروں کی شکایت پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں غیر ذمیداری اور لاپرواہی کے مرتکب افسران کو ہٹا دیں گے۔

جہاں تک معیار کا تعلق ہے کہ وہ اسکی خود نگرانی کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زرداری صاحب کو سندھ کی فکر ہے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پورے سندھ کے عوام کی خدمت کی جائے، لہذا زرداری صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت صوبے کے لوگوں کی خدمت جاری رکھے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2018 کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی میں ایک بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔ صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے اپنی تقریر میں شہر میں جاری منصوبوں اور اسکیموں پر روشنی ڈالی۔ قبل ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ربن کاٹ کر نئے تعمیر ہونے والے انڈر پاس کا افتتاح کیا، یہ انڈر پاس 4 ماہ سے بھی کم عرصے میں 660 ملین روپئے کی لاگت سے تعمیر ہوا ہے۔