حکمران جماعت چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرکے اپنی "سیاہ کاریوں" پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے، فردوس عاشق اعوان

خواجہ آصف جیسے کردار ملکی سیاست ہی سے نہیں سیالکوٹ کی سیاست سے بھی حرف غلط کیطرح مٹا دیے جائیں گے، رہنماتحریک انصاف

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:07

حکمران جماعت چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرکے اپنی "سیاہ کاریوں" پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) حکمران جماعت چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرکے اپنی "سیاہ کاریوں" پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔انکی دلیلیں اور دفاع انتہائی مضحکہ خیز اور شرمناک ہے۔حکومتی وزیر یہ نہیں کہتے کہ نوازشریف نے ڈاکہ نہیں ڈالا۔انکا مطالبہ یہ ہے کہ چوری اگرچہ نواز شریف نے کی ہے مگر ہماری تسلی کیلئے عمران خان سے بھی پوچھو۔

یہ بات تحریک ان صاف کی سینیئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خواجہ آصف کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف سے متفق ہوں کہ نواز شریف کی تین نسلوں کی تلاشی لی گئی اور تینوں ہی چور نکلیں۔خواجہ آصف ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے قومی خزانے پر پڑنے والے ڈاکے میں سے اپنا حصہ وصول کیا۔خواجہ آصف کی تلاشی لی گئی تو بہت سا مال انکی جیبوں سے بھی برآمد ہوگا۔

بنکوں سے اربوں بٹورنے کا سفر بھی واضح اور سب کے سامنے ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نواز شریف کی چوری نہ پکڑواتے تو ان لوگوں کو کوئی اعتراض نہ ہوتا۔نواز شریف کا جانا تو ٹھہر گیا، چالیس چوروں کا ٹولہ بھی ساتھ جائے گا۔خواجہ آصف جیسے کردار ملکی سیاست ہی سے نہیں سیالکوٹ کی سیاست سے بھی حرف غلط کیطرح مٹا دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :