تحریک انساف کے سینیٹر شبلی فراز کے گھر نامعلوم افراد کا حملہ

میرے گھر میں ڈکیتی کی واردات ایک سازش ہے، شبلی فراز

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:07

تحریک انساف کے سینیٹر شبلی فراز کے گھر نامعلوم افراد کا حملہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) میرے گھر میں ڈکیتی کی واردات ایک سازش ہے۔ یہ میرے اور میری پارٹی کیخلاف ایک انتہائی شرمناک اقدام ہے۔میرے گھر سے غذات کو جان بوجھ کر چوری کرایا گیا ہے تاکہمجھے اور میرے پارٹی کو بلیک میل کیا جا سکی- یہ بات تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سنینٹر شبلی فراز نے ااج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ جس نے بھی یہ کیا ہے اس نے غلط آدمی کا انتخاب کیا ہے۔ میں نہ ڈرنے والا ہوں اور نہ جھکنے والا ہوں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی۔ جس میں نامعلوم افراد رات گئے ان کے گھر میں گھ گئے۔ وہاں توڑ پھوڑ کی اور وہاں سے کوئی ضروری کاغذات جن میں ٹیکس ریٹرنز ، پراپرٹی کے کاغذات اور احمد فراز ٹرسٹ کا ریکارڈ شامل تھا، چوری کر لیئے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اس طرح کی حرکتو ں سے انہیں یا پارٹی کو توڑا نہیں جا سکتا۔حکومت کے خلاف بولنے کی سزا دی جا رہی ہے، ڈروں گا نہ پیچھے ہٹوں گا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی رپورٹ پولیس میں جمع کرا دی گئی ہے اور اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس واقعہ کی تفتیش کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :