ظفر حجازی کیلئے ڈاکٹروں کے خصوصی بورڈ کی تشکیل پر گہری تشویش ہے، بابر اعوان

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:07

ظفر حجازی کیلئے ڈاکٹروں کے خصوصی بورڈ کی تشکیل پر گہری تشویش ہے، بابر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) ظفر حجازی کے لیئے ڈاکٹروں کے خصوصی بورڈ کی تشکیل پر گہری تشویش ہے۔ ناسازیء طبع کی جھوٹی داستان گھڑنے کا مقصد حجازی کو سزا سے بچانا ہے۔ گاڈ فادر کے احکامات پر چوری میں معاونت کرنے والے کرداروں کو بچایا جا رہا ہے۔ یہ بات تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ظفر حجازی نے ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں مجرمانہ جعل سازی کے ذریعے گاڈ فادر کو بچانے کی کوشش کی۔ ظفر حجازی کا ابتدائی طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں کو ہٹا کر من پسند بورڈ کی تشکیل شرمناک ہے۔وزیر داخلہ بتائیں کیا انہوں نے ایف آئی اے کو حجازی سے ساز باز کرنے اور اسے بچانے کا حکم دے رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجرم وزیراعظم کی جانب سے حکومتی اداروں کے ذریعے چوری بچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو نگی۔ظفر حجازی کے بعد قومی خزانہ لوٹنے میں نواز شریف اور اسحٰق ڈار کی مدد کرنے والے دیگر کردار بھی جیلوں میں دھرے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :