Live Updates

تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کی سینئر رہنما نعیم الحق سے ملاقات

پاناما کیس کی صورتحال اور مقدمے کے ممکنہ فیصلے اور اس کے اثرات پر تفصیلی بات چیت

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:07

تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کی سینئر رہنما نعیم الحق سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور چیف آف سٹاف نعیم الحق نے آج چیئرمین کی ہدایت پر تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد خواجہ راشد حفیظ، عارف عباسی، آصف محمود اورچوہدری اصغر پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاناما کیس کی صورتحال اور مقدمے کے ممکنہ فیصلے اور اس کے اثرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں راولپنڈی میں تنظیمی امور اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے سینئر رہنما اور چیف آف سٹاف نعیم الحق کو راولپنڈی کے حالات اور سیاسی و انتخابای منظر نامے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات