بلو چستان کے مختلف اضلا ع میں ٹریفک حادثا ت ،خا تون سمیت 3افراد جاں بحق ،4شدید زخمی

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:07

کوئٹہ+خضدار+لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) بلو چستان کے مختلف اضلا ع میں ٹریفک حادثا ت میں خا تون سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 4شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔اطلا عات کے مطا بق بروز ہفتہ ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے علا قے آڑینجی آواک کے مقا م پر تیز رفتار پک اپ بریک فیل ہو نے کے باعث حا دثے کا شکا ر ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک خا تون مسماة ( ع) اور محمد اسحاق موقع پر جاں بحق جبکہ 3 افراد یاسر احمد ، بی بی صائمہ اور عبدالباسط شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طو ر پر آر ایچ سی ہسپتال وڈھ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ سے متعلق مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔

ادھر ضلع لسبیلہ کے علا قے بیلہ ٹیا روکے قریب تیز رفتار مسا فر کو چ کی زد میں آ کرپو لیس اہلکا ر اما م بخش جاں کی با زی ہا ر گیا ہے جنکی نعش کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کا رروائی کا عمل جا ری ہے ۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے نواحی علا قے گا ہی خا ن چو ک کے قریب واقع پیٹرول پمپ میں اچا نگ آ گ بھڑکنے سے ایک شخص کے زخمی ہو نے کی اطلا عات مل رہی ہے جبکہ فا ئر بریگیڈ گا ڑیوں نے آ گ پر قا بو پا لیا ہے پمپ میں آ گ بھڑکنے کی اطلا ع کے بعد شہر سے چا ر فا ئر بریگیڈ کی گاڑیاں روا نہ کر دی گئی تھی جنہوں نے آ گ پر قا بو پا لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :