صوبے میں گھوسٹ سکولوں،ڈسپنسریوں،ہسپتالوں ،تعلیم،صحت ،مواصلات اوردیگر محکموں میں گھوسٹ ملازمین کیخلاف فوری طورپر کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیاہے ، گھوسٹ اداروں اورملازمین کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا ،ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی

وزیراعلیٰ بلوچستان کی تمام ڈویژنل کمشنروں کو ہدایت گھوسٹ ملازمین کے خلاف تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:04

صوبے میں گھوسٹ سکولوں،ڈسپنسریوں،ہسپتالوں ،تعلیم،صحت ،مواصلات اوردیگر ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے صوبے میں گھوسٹ سکولوں،ڈسپنسریوں،ہسپتالوں اورتعلیم،صحت ،مواصلات اوردیگر محکموں میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف فوری طورپر کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیاہے ، گھوسٹ اداروں اورملازمین کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا ،ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بروز ہفتہ وزیراعلیٰ نے تمام ڈویژنل کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعلیم ،صحت اورمواصلات کے محکموں کے ضلعی حکام کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے گھوسٹ اداروں اورملازمین کے خلاف تفصیلی رپورٹ مرتب کریں اوران کے خلاف فوری طورپر عملی کاروائی کاآغازکیاجائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے ضلع خضدارسے گھوسٹ اداروں اورملازمین کے خلاف اقدامات کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کمشنر قلات ڈویژن کو اس حوالے سے بھرپورکاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو صوبے کے طول وعرض میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی فزیکل چیکنگ اوران پر عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے وزیراعلیٰ کا کہناہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں لہٰذا ان منصوبوں کو کاغذوں تک محدودنہیں رہنا چاہیے بلکہ انہیں زمین پر نظرآنا چاہیے تاکہ عوام تک ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات پہنچیں،ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص فنڈز کے ضیاع یا ان میں بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی متعلقہ حکام اپنے اپنے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے جواب دہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :