کوئٹہ کے ترقیاتی پیکج میں تمام علاقوں کیلئے ترقیاتی منصوبے شامل کئے جائیں شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی ضروریات کے مطابق فلائی اوورز اورانڈرپاسز کے منصوبے بنائیں جائیں تاکہ شہریوں کو تبدیلی کا احساس ہو، ترقیاتی پیکج پرعملدرآمدمیں کسی قسم کاتساہل ،سست روی اوربے قاعدگی برداشت نہیں کی جائے گی

وزیراعلیٰ بلوچستان کا 10ارب روپے کے ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:04

کوئٹہ کے ترقیاتی پیکج میں تمام علاقوں کیلئے ترقیاتی منصوبے شامل کئے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ کے ترقیاتی پیکج میں شہر کے تمام علاقوں کیلئے ترقیاتی منصوبے شامل کئے جائیں شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی ضروریات کے مطابق فلائی اوورز اورانڈرپاسز کے منصوبے بنائیں جائیں تاکہ شہریوں کو تبدیلی کا احساس ہو، واضح الفاظ میں کہاہے کہ ترقیاتی پیکج پرعملدرآمدمیں کسی قسم کاتساہل ،سست روی اوربے قاعدگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

بروز ہفتہ وزیراعلیٰ 10ارب روپے کے خطیر فنڈز کے کوئٹہ ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کر ہرے تھے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (منصوبہ بندی و ترقیات) ڈاکٹر عمر بابر،سینئرایم بی آراقبال کھوسہ ، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری مواصلات ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن ، ڈی ایس ریلوے اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

متعلقہ حکام نے اجلاس کو کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت مجوزہ منصوبوں جن میں نواں کلی، بلیلی فلائی اوورز، سبزل اور سریاب روڈکی کشادگی اور بحالی، کوئٹہ ایکسپریس وے، مختلف علاقوںمیں انڈرپاسز کی تعمیر سمیت شہر کی خوبصورتی کی بحالی کے دیگر ترقیاتی منصوبوںکے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد میں سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کے سروے اور PC-1جلد سے جلد مکمل کر کے دس دن میں رپورٹ پیش کی جائے، انہوں نے ہدایت کی کوئٹہ شہر میں فوڈ اسٹریٹ کے قیام کے لئے محکمہ ریلوے سے اراضی کے حصول کو جلد سے جلد یقینی بنا کر اس منصوبے پر کام شروع کیا جائے، وزیر اعلیٰ نے ہدایت کہ کے فلائی اووز اورانڈر پاسز کے مجوزہ منصوبوں کو جدیدطرز پر ڈیزائن کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے سڑکوں کے کناروں اور خالی جگہوں پر درخت اور پودے لگائے جائیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم کوئٹہ ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے ، کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کی بحالی، ٹریفک کے مسائل کے حل ، تجاوزات کے خاتمے کے لئے ہمیں دن رات لگن اور ایمانداری سے کام کرناہوگا تاکہ کوئٹہ شہر کا کھویا ہواحسن دوبارہ بحال ہوسکے، وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ سریاب روڈ کو ایئر پورٹ روڈ کی طرز پر کشادہ اور خوبصورت بنانے کے علاوہ خواتین اور بچوں کے لئے پارک اور دیگر منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے، ماضی میںسریاب کو ہمیشہ نظراندازرکھا گیا جہاں سڑکیں اور نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ کوئٹہ شہر کا حصہ نہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سریاب میں جنگی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ساتھ ساتھ وہاں دیگر شہری بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سریاب اور بلبلی ایسے علاقے ہیں کہ جہاں سے دیگر شہروں اور صوبوں سے لوگ شہرمیں داخل ہوتے ہیں ان علاقوں کی خوبصورتی سے دوسرے شہروں سے آنے والے لوگوں میں مثبت تاثر جائیگا، انہوں نے ہدایت کی کے مجوزہ منصوبوں کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹوں کو جلد سے جلد دور کر کے ان کو مکمل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :