Live Updates

تمام مسترد اور مایوس سیاستدان اب سپریم کورٹ سے توقع لگا کر بیٹھے ہیں، عدالت کسی کی سیاسی خواہشات پر فیصلے نہیں کرتی،نواز شریف کا ویژن پاکستان کو اقتصادی طاقت بنانا ہے ،7 201 کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے درجوں بہتر ہے ، الیکشن سے صرف 10 ماہ قبل ملک میں انتشار پیدا کرنا سیاسی ایجنڈا ہے ، عمران خان عدالت اور الیکشن کمیشن سے مسلسل فرار پر ہیں

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا نارووال میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:04

تمام مسترد اور مایوس سیاستدان اب سپریم کورٹ سے توقع لگا کر بیٹھے ہیں، ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی نے احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام مسترد اور مایوس سیاستدان اب سپریم کورٹ سے توقع لگا کر بیٹھے ہیں، سپریم کورٹ کسی کی سیاسی خواہشات پر فیصلے نہیں کرتی،نواز شریف کا ویژن پاکستان کو اقتصادی طاقت بنانا ہے ،7 201 کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے درجوں بہتر ہے ، الیکشن سے صرف 10 ماہ قبل ملک میں انتشار پیدا کرنا سیاسی ایجنڈا ہے ۔

عمران خان عدالت اور الیکشن کمیشن سے مسلسل فرار پر ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی نے احسن اقبال جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تمام مسترد اور مایوس سیاستدان اب سپریم کورٹ سے توقع لگا کر بیٹھے ہیں ۔ سپریم کورٹ کسی کی سیاسی خواہشات پر فیصلے نہیں کرتی ۔ پاکستان بہت محنت سے ترقی کی راہ پہ گامزن ہوا ہے ۔نواز شریف کا ویژن پاکستان کو اقتصادی طاقت بنانا ہے 3 201 کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے درجوں بہتر ہے ۔ دہشت گردی ، بجلی اور معیشت کے بحران حل ہو رہے ہیں ۔ الیکشن سے صرف 10 ماہ قبل ملک میں انتشار پیدا کرنا سیاسی ایجنڈا ہے ۔ عمران خان عدالت اور الیکشن کمیشن سے مسلسل فرار پر ہیں ۔ ملک میں ترقی کے ہر قابل ذکر منصوبے پر مسلم لیگ ن کی مہر ہے ۔)وخ)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات