وزیر اعلیٰ پنجاب کا چوہدری نثار کے تحفظات دور کرنے اور(کل ) کی ممکنہ پریس کانفرنس ملتوی کرنے کیلئے ٹیلیفونک رابطہ، بات نہ ہوسکی

وزیر داخلہ ہر صورت میں پریس کانفرنس کرنے پر ڈٹے ہوئے ہیں، ذرائع

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:04

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چوہدری نثار کے تحفظات دور کرنے اور(کل ) کی ممکنہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ‘ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے تحفظات دور کرنے اور انہیں اتوار کی پریس کانفرنس ملتوی کرنے کیلئے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا تاہم ان کی وزیر داخلہ سے بات نہیں ہو سکی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو چوہدری نثار علی خان کومنانے کیلئے وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق ‘ رانا تنویر حسین اور شاہد خاقان عباسی نے ملاقاتیں کی تھیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب ہائوس میں ٹیلیفون پر چوہدری نثار علی خان سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی ۔

جب وزیر اعلیٰ پنجاب کا ٹیلیفون آیا تو اس وقت ان کی چوہدری نثار سے بات نہیں ہو سکی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری نثار علی خان کو منانے کی کوشش کرنا چاہتے تھے اور ان کی کوشش تھی کہ وہ اس رابطے کے بعد اپنی (کل) اتوار کو ہونے والی اپنی پریس کانفرنس ملتوی کر دیں تاہم چوہدری نثار علی خان ہر صورت میں پریس کانفرنس کرنے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پنجاب کے وزیر راجہ اشفاق سرور نے ہفتہ کو پنجاب ہائوس اسلام آباد میں وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور ان سے ملکی سیاسی صورتحال ‘ پانامہ کیس سمیت دیگر امور پر بات چیت کی اور انہیں اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے کہ وہ پریس کانفرنس کو فی الحال ملتوی کر دیں۔ …