سعودی عرب میں اسرائیل سے مشینری منگوانے پر شریف خاندان بڑی مشکل کا شکار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 جولائی 2017 20:47

سعودی عرب میں اسرائیل سے مشینری منگوانے پر شریف خاندان بڑی مشکل کا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2017ء) سعودی عرب میں اسرائیل سے مشینری منگوانے پر شریف خاندان بڑی مشکل کا شکار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف سیاستدان اور قانون دان بابر اعوان کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ شریف خاندان سعودی عرب میں کاروبار کیلئے اسرائیل سے مشینری منگواتے رہے۔

(جاری ہے)

بابر اعوان کے مطابق اپنی اسٹیل مل کیلئے شریف خاندان کی جانب سے سعودی عرب میں اسرائیل سے مشینری منگوائی گئی تھی۔

سعودی عرب میں اسرائیل سے مشینری یا کسی بھی قسم کی اشیاء منگوانا ممنوع ہے۔ اسی باعث شریف خاندان کو سعودی عرب میں بھی ان دنوں مشکلات کا سامنا ہے۔ سعودی حکام اسرائیل سے مشینری منگوانے پر کاروائی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل معروف صحافی مبشر لقمان کی جانب سے بھی دعوی کیا گیا تھا کہ سعودی عرب میں شریف خاندان کی فیکٹری سیل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :