چوہدری نثار کل استعفی دے دیں گے ، خواجہ آصف کے نیچے کبھی بھی کام نہیں کریں گے

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:47

چوہدری نثار کل استعفی دے دیں گے ، خواجہ آصف کے نیچے کبھی بھی کام نہیں ..
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2017ء) پانامہ کیس میں سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو آئندہ ہفتے سنائے جانے کا امکان ہے ، پانامہ کیس کے بعد شریف خاندان کے ساتھ کیا ہوتا ہے یہ تو بعد میں سامنے آئے گا تاہم پارٹی میں نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں کئے گئے فیصلوں سے ن لیگ کے اندر کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں جس میں چوہدری نثآر اور خواجہ آصف کے درمیان اختلافات عروج پر آ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کہا جارہا ہے کہ نواز شریف نے خواجہ آصف کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد چوہدری نثار ممکنہ طور پر کل اتوار کو ہونے والی پریس کانفرنس میں استعفی دے دیں گے کیونکہ چوہدری نثار کبھی بھی خواجہ آصف کے نیچے کام نہیں کریں گے۔دوسری جانب معروف اور سینئر صحافی ہارون رشید کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ دیے جانے کی پیش کش کی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیاہے۔ چوہدری نثار کا موقف ہے کہ چونکہ وہ مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما ہیں لہذا وزرات عظمیٰ کے عہدے کے اصل حقدار وہی ہیں