تکنیکی خرابیوں کے باعث ایئر فورس کے 29طیارے تباہی سے دوچار ہوئے،بھارتی حکومت کا اعتراف

ہر حادثے کی تحقیق کورٹ آف انکوائری کے ذریعے کی گئی تاکہ وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے ،گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سکھوئی 30 اور تین تربیتی طیاروں سمیت مجموعی طور پر 29طیارے گر کر تباہ ہوئے جن کے پیچھے تکنیکی خرابیاں کار فرما تھیں،بھارتی وزیر دفاع سبہاش بھامرے

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:00

تکنیکی خرابیوں کے باعث ایئر فورس کے 29طیارے تباہی سے دوچار ہوئے،بھارتی ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) بھارتی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ تکنیکی خرابیوں کے باعث ایئر فورس کے 29طیارے تباہی سے دوچار ہوئے۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے کہ گزشتہ 5سالوں کے دوران مختلف تکنیکی خرابیوں اور انسانی غلطیوں کی وجہ سے انڈین ایئر فورس کے 29طیارے گر کر تباہ ہوئے جن میں درجنوں ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

(جاری ہے)

بعض حادثات کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔وزیر دفاع سبہاش بھامرے نے لوک سبھا میں تحریری جواب پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر حادثے کی تحقیق کورٹ آف انکوائری کے ذریعے کی گئی تاکہ وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔انکا کہنا تھاکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سکھوئی 30 اور تین تربیتی طیاروں سمیت مجموعی طور پر 29طیارے گر کر تباہ ہوئے جن کے پیچھے تکنیکی خرابیاں کار فرما تھیں۔