پاک عرب فرینڈشپ پاکستان کے چیئرمین محمدمصور عباسی ایڈووکیٹ کے والد رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:55

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) پاک عرب فرینڈشپ پاکستان کے چیئرمین محمدمصور عباسی ایڈووکیٹ کے والد محترم محمد بوٹا عباسی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے ،مرحوم کو ہزاروں سوگوروں کی موجودگی میں ان کے آبائی گائوں آوئین میں سپردخاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ء راجہ عتیق سرور،ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی، راجہ ارشد نواز عباسی،سٹیزن فورم کے جنرل سیکرٹری ندیم اخلاص عباسی کے علاوہ سیاسی ،سماجی ،مذہبی شخصیات نے شرکت کی ر سٹیزن فورم مری کے صدر حافظ جاوید اختر عباسی،ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی،سٹیزن فورم کے جنرل سیکرٹری ندیم اخلاص عباسی،سینئر نائب صدر مسعودآصف عباسی،جے یو آئی کے نائب امیر قاری راشد نواز عباسی،راجہ واحد مصطفیٰ اور دیگر نے ان کی وفات پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :