محمدنواز شریف محب وطن لیڈر ہیں، پوری پاکستانی قوم ان سے پیار کرتی ہے،کچھ طاقتیں پاکستان کی معیشت کو مضبوط ہوتا نہیں دیکھ سکتیں ، راجہ دفتر عباسی

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:55

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم محمدنواز شریف ایک محب وطن لیڈر ہیں۔

(جاری ہے)

پوری پاکستانی قوم ان سے پیار کرتی ہے،کچھ طاقتیں پاکستان کی معیشت کو مضبوط ہوتا نہیں دیکھ سکتیں ، سی پیک منصوبہ ان کو ہضم نہیں ہورہا اور وہ پاکستان اور وزیر اعظم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، مخالفین کی سازشیں پاکستان کے عوام ناکام بنادینگے اور پاکستان کی ترقی میں حائل ہونے والوں کو انکے منتقی انجام پر پہنچایا جائیگا۔ پاکستان کو درپیش مسائل کو حل قائد میاں محمد نواز شریف کی حل کرنے کا جذبہ اور حوصلہ رکھتے ہیں ، محمد نواز شریف پہلے بھی سرخرو ہوئے تھے اور اب بھی سرخروہو ں گے ۔

متعلقہ عنوان :