ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:55

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے کی تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں مرکزی بینک کے ہیڈ آفس میں رواں ماہ اپنی تعیناتی کے بعد پہلی پریس کانفرنس کے ذریعے مانیٹری پالیسی کے اعلان کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

طارق باجوہ نے کہا کہ ڈالر اور روپے کی قدر پر گہری نظر ہے، کرنسی مارکیٹ کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی پیداوار میں 5.2 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے، تمام بڑی فصلوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ طارق باجوہ نے کہا کہ رواں مالی سال بھی مہنگائی مقررہ ہدف 6 فیصد کے اندر رہے گی۔

متعلقہ عنوان :