چوہدری نثار کو اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ دیے جانے کی پیش کش

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 جولائی 2017 20:24

چوہدری نثار کو اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ دیے جانے کی پیش کش
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2017ء) چوہدری نثار کو اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ دیے جانے کی پیش کش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی ہارون رشید کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ دیے جانے کی پیش کش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیاہے۔ چوہدری نثار کا موقف ہے کہ چونکہ وہ مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما ہیں لہذا وزرات عظمیٰ کے عہدے کے اصل حقدار وہی ہیں۔ ہارون رشید کا مزید کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق کو وزارت خزانہ کی پیش کش کی جا رہی ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پاناما کیس کا فیصلہ ہونے کے بعد ہی ہوگا۔