وزیراعلیٰ بلوچستان سے پروفیسر عبدالکریم کی ملاقات

بلوچستان دارالایتام( یتیم بچوں کا اپنا گھر) کے منصوبوں بارے تبادلہ خیال

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:43

وزیراعلیٰ بلوچستان سے  پروفیسر عبدالکریم کی ملاقات
ْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے ممتاز عالم دین یتیم بچائو تحریک کے سربراہ کے چیئرمین پروفیسر عبدالکریم نے ملاقات کی اور ملاقات میں بلوچستان دارالایتام( یتیم بچوں کا اپنا گھر) کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بات ہوئی وزیرعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے پروفیسر عبدالکریم کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور کہا ہے کہ بلوچستان میں ایسے لو گوں کی بہت کمی ہے کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں بلوچستان ویسے تعلیمی پسماندگی کا شکار ہے حکومت کے ساتھ ساتھ اس طرح مخیر حضرات بھی یہاں کے بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کریں تو ہمیں خوشی ہو گی اور حکومت ہر قسم کے تعاون کرنے کے لئے تیار ہے لورالائی میں تعلیمی ادارہ کو فعال کرنا بلوچستان کے عوام کے لئے کسی بھی چیز سے کم نہیں ہے پروفیسر عبدالکریم نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے تعلیم کے حوالے سے خدمات کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے مختصر مدت میں بلوچستان کو تعلیم کے لحاظ سے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے تعاون پر ان کا شکر گزار ہے۔

متعلقہ عنوان :