وزیراعظم محمد نوازشریف کی بہترین پالیسیوںکی بدولت دہشت کی عفریت کاخاتمہ ہوگیا، لواری ٹنل کی تکمیل بھی موجودہ وفاقی حکومت کی مرہون منت ہے‘کارکنوںکا وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت پرمکمل اعتمادکا اظہار ہے‘بیرونی ملک دشمن عناصر حکومت کوکمزورکرکے ملک کو معاشی طورپرمفلوج کرناچاہتے ہیں

وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدر انجینئرامیرمقام کا سنگوٹہ میں کارکنوں سے خطاب

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:39

وزیراعظم محمد نوازشریف کی بہترین پالیسیوںکی بدولت دہشت کی عفریت کاخاتمہ ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی بہترین پالیسیوںکی بدولت دہشت کی عفریت کاخاتمہ ہوگیا، لواری ٹنل کی تکمیل بھی موجودہ وفاقی حکومت کی مرہون منت ہے‘کارکنوںکا وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت پرمکمل اعتمادکا اظہار ہے‘بیرونی ملک دشمن عناصر حکومت کوکمزورکرکے ملک کو معاشی طورپرمفلوج کرناچاہتے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنی رہائشگاہ واقع سنگوٹہ ،سوات میںپاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کارکنوںنے وزیراعظم محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکن اپنے قائدکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،سوات کیلئے تاریخ میںسب سے زیادہ بڑے منصوبے مینڈیٹ کے بغیرپاکستان مسلم لیگ(ن)کے دوراقتدارمیںمنظورہوئے ہیں جن میں چکدرہ کالام ایکسپریس وے،بشام خوازہ خیلہ ایکسپریس وے،چکدرہ فتح پورروڈکیلئے چارارب روپے اوربحرین کالام روڈکیلئے 11ارب کی منظوری شامل ہیں،جبکہ بجلی کی مدمیںتین ارب روپے کی لاگت سے چکدرہ تھانہ 220-KVAگرڈسٹیشن،132-KVAبریکوٹ ، مدین،مٹہ،کبل،بشام اورپورن گرڈسٹیشن کی منظوری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سوئی گیس کی مدمیں تین ارب روپے کی لاگت سے مردان سے سوات12انچ قطرسوئی گیس پائپ لائن کی منظوری جس پرپچاس فیصدکام مکمل کردیاگیاہے،ابھی حال ہی میںسوئی گیس کی مد میںقومی اسمبلی کے حلقہ29, 30اور31کیلئے 4.2ارب روپے منظورکئے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ رواںماہ سوات یونیورسٹی خواتین کیمپس بھی باقاعدہ کام کاآغازکررہی ہے، مالاکنڈ میںکسٹم ایکٹ نفاذ کا خاتمہ بھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کامرہون منت ہے۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اپنی9ممبران کی موجودگی میںپاکستان مسلم لیگ(ن)کے آدھے منصوبوں تک کام دکھائے،بشام سے ایک اوربجلی کی مد میںمتبادل ٹرانزمشن لائن منظورکردی گئی ہے جس سے سب سے پہلے یہاںکے عوام کوبجلی مہیاکی جائیگی جبکہ بٹ خیلہ گرڈسٹیشن ،سالارزئی بونیر،دیرلوئر اوراپرمیںنئے گرڈسٹیشن بھی قائم کئے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ 27ارب روپے کی لاگت سے لواری ٹنل کی تکمیل بھی موجودہ وفاقی حکومت کی مرہون منت ہے،انشاء اللہ ملاکنڈڈویژن کے عوام ان ترقیاتی منصوبوںکی بدولت دھرنے کی سیاست کوردکرکے مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرانے میںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکریگی۔