اسلام آباد،پولیس ورینجرز کا گو لڑہ کے علا قہ ٹھلہ سیداںاور گردو نواح میںسر چ آ پر یشن،11مشتبہ افراد گرفتار،60سے زائدگھروں کو سرچ کیا گیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:39

اسلام آباد،پولیس ورینجرز کا گو لڑہ کے علا قہ ٹھلہ سیداںاور گردو نواح ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) پولیس اور رینجرز کے افسران و جو انو ں کا گو لڑہ کے علا قہ ٹھلہ سیداںاور گردو نواح میںسر چ آ پر یشن،دوران سر چنگ 11مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں۔ملزمان کے قبضہ سے تین عدد مو ٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لے لیے گئے ،60سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا،، سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی ۔

تفصیلا ت کے مطا بق بروز ہفتہ اسلام آ باد پو لیس اورپا کستا ن رینجر ز کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ گو لڑ ہ کے علا قہ ٹھلہ سیداںاور گردو نواح میںسر چ آ پر یشن کیا، اس سر چ آ پر یشن میں ایس پی صدر زون حسن اقبال ، ایس ایچ او تھا نہ گو لڑ ہ ، اسلام آ باد پو لیس ، پا کستا ن رینجر ز کے افسران و جو انو ں نے حصہ لیا، سر چ آپر یشن کے دوران 11مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے تین عدد مو ٹر سائیکل قبضہ پو لیس میں لے لیے گئے ،60سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا، حر است میں لیے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقات جا ری ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد سا جد کیا نی کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :