Live Updates

عمران خان نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس 20سال کا کوئی حساب نہیں ، وزیراعظم نے تو اپنی 3نسلوں کا حساب پیش کیا، جے آئی ٹی تحقیقات سے واضع ہو گیا کہ احتساب نہیں استحصال ہو رہا ہے، سازشی عناصر پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، ہماری قیادت خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے

وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کا ہمک میں عوامی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:37

عمران خان نے  تسلیم کیا کہ ان کے پاس 20سال کا کوئی حساب نہیں ، وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ ان کے پاس 20سال کا کوئی حساب نہیں جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے تو اپنی 3نسلوں کا حساب پیش کیا، جے آئی ٹی تحقیقات سے واضع ہو گیا کہ احتساب نہیں استحصال ہو رہا ہے، سازشی عناصر پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، ہماری قیادت خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

وہ ہفتہ کو ہمک میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ماڈل ٹائون کے سی ڈی اے سے متعلق مسائل حل کئے جائیں گے، نیازیاں کے خلاقے کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے گا،2017کا پاکستان 2013کے پاکستان سے کہیں بہتر ہے، پوری اسلامی برادری میں پاکستان واحد ایٹمی قوت ہے، سازشی عناصر پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایک بھی کرپشن کا الزام نہیں، عمران خان نے آج خود یہ تسلیم کیا کہ ان کے پاس 20سال کا کوئی حساب نہیں جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے تو اپنی تین نسلوں کا حساب پیش کیا۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہماری قیادت خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، دشمن پاکستان کی ترقی روکنا چاہتے ہیں، اس لئے سازشیں ہوتی ہیں، حکومت نے گیس اور سڑکوں کے منصوبوں پر دو ارب روپے خرچ کئے، جے آئی ٹی تحقیقات سے واضح ہو گیا کہ احتساب نہیں استحصال ہو رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات