Live Updates

عمران خان نے پرو فیشنل کرکٹ سے نام کمایا ،ایک ہی جائیداد برطانیہ میں تھی جس کا سارا ریکارڈ موجود ہے ‘ شفقت محمود

قانون کی حکمرانی جمہوریت کا لازمی جزو ہے ،طاقت ور ٹولے کا احتساب جمہوریت کی فتح ہے ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:32

عمران خان نے پرو فیشنل کرکٹ سے نام کمایا ،ایک ہی جائیداد برطانیہ میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا کہ جمہوریت کی فتح ہے کہ طاقت ور ٹولے کا احتساب ہو رہا ہے قانون کی حکمرانی جمہوریت کا لازمی جزو ہے ملک میں بڑے بڑے مگر مچھوں کو کوئی پوچھتا نہیں تاریخی موڑ ہے ایسے لوگوں کا احتساب ہو رہا ہے جن پر کوئی ہاتھ ڈالتے وقت لوگ ڈرتے تھے، احتساب سے جمہوریت کو خطرہ نہیں بلکہ جمہوریت اور مضبوط ہو رہی ہے سپریم کورٹ کو کہنا پڑا کہ نواز شریف کی زندگی کی کتاب کے کچھ صفحے غائب ہے اصل کھلی کتاب عمران خان کی زندگی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف تاجر صفدر بٹ کی طرف سے لبرٹی مارکیٹ میں دئیے گئے اپنے اعزاز میں استقبالیہ تقریب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پرو فیشنل کرکٹ سے نام کمایا ، عمران خان کی ایک ہی جائیداد برطانیہ میں تھی جس کا سارا ریکارڈ موجود ہے نواز شریف اور انکے بچے دنیا کے امیر ممالک میں شامل ہوتے تھے ، سات بھائیوں میں صرف شریف فیملی سیاست میں آئی ان کی جائیدادوں کا واضح فرق ہے ،عمران خان سے بنی گالا کے گھر کا پوچھا گیا انہوں نے حساب دیا ،عمران خان نے آج تک پبلک آفس ہولڈ نہیں کیا ، عمران خان سے ان کا موازنہ کیسے ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حکومت سے باہر رہ کر فلاحی کام کیے ، نواز شریف اور انکے بچے پوچھتے ہے کہ ہم پر الزام کیا ہے ، سپریم کورٹ نے بتا دیا ہے کہ آپ نے کرپشن کی آپ پر کرپشن کے 29 کیسز ہے فیصلے کی گھڑی آ گئی ہے ، ہمارے وکیل نے 10ایسی چیزیں بتائی جو آپ کو نا اہل قرار دے سکتی ہے ، شریف فیملی نے سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات پیش کی وقت آ گیا ہے کہ کرپٹ ٹولے کا احتساب کیا جائے ، کسی کو بھی جمہوریت کی فکر نہیں ہونی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ نا اہل وہ ہی ہونگے جنہوں نے کرپشن کی کوئی نا اہل نہیں ہوگا خبریں آ رہی کہ (ن) لیگ احتجاج کا پروگرام بنا رہی ہے اگر پنجاب پولیس اور چند لوگوں کو اکٹھا کر بھی لیں تو کچھ نہیں ہوگا ، (ن) لیگ عدالتوں پر حملہ کرنے ، ڈرانا دھمکانا چھوڑ دے بڑا افسوس ہے پمز ہسپتال میں خاتون صحافی سمیت دیگر صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک ہوا ، صحافیوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے، خوشی ہے کہ پیپلز پارٹی کو سمجھ آ گئی ہے کہ وہ نواز شریف کے استعفیٰ کے لئے ہمارے ساتھ ہے۔

استقبالیہ تقریب میں چئیرمین عمران خان کے پولٹیکل سیکرٹری عون چوہدری ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عاصم شوکت ، ایم شاہ زید خان، علی عباس بوبی ،چوہدری احسان، اشتیا ق ملک ، عرفان احمد ، نوید احمد عثمان شوکت، عدنان حمید سمیت بڑی تعداد میں تاجر کیمونٹی نے شرکت کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات