نواز شریف سے تین نسلوں کا حساب مانگنے والے عمران خان کے پاس اپنی کمائی کا کوئی حساب نہیں،خواجہ آصف
عمران خان کا پورا پیچھا کریں گے تلاشی سے بھاگنے نہیں دیں گے،عوام کی خیرات اور زکوة کا حساب دیں اور خیراتی ادارے کے پیچھے نہ چھپیں ، پیپلزپارٹی ایک صوبے کی جماعت بن کررہ گئی ہے،وزیراعظم نوازشریف پر بدعنوانی،آفس کے غلط استعمال اور کرپشن کا کوئی الزام نہیں،وفاقی وزیرکی پریس کانفرنس
ہفتہ 22 جولائی 2017 20:32
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ثابت کرنا ہوگا کہ اس نے اس وقت ایک لاکھ 70ہزار پاؤنڈ کاگھرخریدنے کیلئے بینکوں سے کیسے قرضہ حاصل کیا اور اس قرضہ کو کس ذرائع سے اتارا۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کو بھی اپنے والد کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے سیاست میں جو ریت اور روایات میاں محمد نواز شریف نے مرتب کی ہے اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے خود کو ریاستی اداروں کے سامنے مکمل طور پر سرنڈر کیا اور تینوں نسلوں کا حساب دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ بیوی سے لاکھوں، کروڑوں اور اربوں روپے پیسے بٹورنے والا بنی گالا میں400کینال کے گھر میں رہتا ہے جس کیلئے رقم متعلقہ بیوی نے دوست کے ذریعے بھجوائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا پورا پیچھا کریں گے تلاشی سے بھاگنے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ میرے خلاف عمران خان نے 10ارب ہرجانے کا دعوی کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میرا عمران سے سوال ہے کہ وہ عوام کی خیرات اور زکوة کا حساب دیں اور خیراتی ادارے کے پیچھے نہ چھپیں ۔ انہوں نے کہاکہ سیاست بے رحم پیشہ ہے لوگ کپڑے اتار کر حساب لیتے ہیں ۔ انہوں نے عمران خان پر الزام لگایا کہ انہوں نے 80اور90کی دہائی میں پاکستانی شہری ہونے کے باوجود ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروائی اور ایمینسٹی کی اسکیم میں ایک فیصد دیکر اپنا کالا دھن سفید کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام حساب مانگنے کا حق رکھتی ہے اور حساب اسی طریقے سے لیا جائے گا جس کڑے طریقے سے میاں محمد نواز شریف کو احتساب کے مرحلہ سے گذارا گیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ڈبل شاہ ہے وہ لوگوں کی زکوة اور خیرات کا حساب نہیں دے رہا ۔ انہو ں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف پر الزامات کی بوچھاڑ پانامہ پیپرز سے شروع ہوئی جس میں میاں محمد نواز شریف کا نام بھی نہیں ہے ۔ میاں محمد نواز شریف اپنے بچوں کی بے نامی کمپنیوں کا حساب دے رہے ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر میاں نواز شریف کا نام نہیں پھر بھی وہ حساب دے رہے ہیں اور عمران خان براہ راست اپنی کمائی ہوئی دولت کا حساب دینے سے قاصر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بتانا ہوگا کہ عمران خان نے والد کی وراثت میں کیا ملااور ان کو ایک میچ کھیلنے کے کتنے پیسے ملتے تھے ۔ انہوں نے جب کرکٹر کو پیسے ملنے شروع ہوئے تب عمران خان نے کرکٹ چھوڑ کر کوئی اور کاروبار میں لوث ہوگیا۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر میاں محمد نواز شریف کے نااہل ہونے کے بارے میں سوچا بھی نہیں ہے اور نہ ہی پارٹی میں متبادل وزیر اعظم کے نام زیر غور ہیںاس بات کو مجھے خود میڈیا کے ذریعے علم ہوا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے معاشی انقلاب اور گوادر پورٹ کے ثمرات نظر آرہے ہیں جس کو سبوتاژ کرنے کیلئے سازشوں کے تانے بانے بیرون ملک میں ملتے ہیں اور دانستہ اور غیر دانستہ طور پر ان عوام کا کچھ حصہ ان کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہی ۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کا ووٹر گذشتہ30سالوں سے میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے ۔ انہوں کہاکہ عوام کبھی لوٹا نہیں ہوتی جب بھی لوٹا بنتا ہے تو وہ لیڈر بنتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وقت بتائے گا کون وفادار تھا ۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف بلند حوصلہ انسان ہے اور دباؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی کے ساتھ یہ ہورہا ہے وہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے وفاقی لیول کی جماعت کا ایک صوبے تک محدود ہونا باعث افسوس ہے اس کیلئے زرداری کو سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف پر بدعنوانی،آفس کے مس یوز اور کرپشن کے کوئی الزام نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.