پاناما کیس جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں مزید آڈیو ویڈیو شواہد جمع کروا دیے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 جولائی 2017 20:08

پاناما کیس جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں مزید آڈیو ویڈیو شواہد جمع کروا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2017ء) پاناما کیس جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں مزید آڈیو ویڈیو شواہد جمع کروا دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس جے آئی ٹی نے اپنا کام مکمل کرکے جوڈیشل کمپلیکس میں اپنا سیکرٹریٹ خالی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی نے سیکرٹریٹ خالی کرنے کے بعد سپریم کورٹ میں مزید آڈیو ویڈیو شواہد بھی جمع کروا دیے ہیں۔ یہ شواہد گواہان سے لیے گئے انٹرویوز سے متعلق ہیں۔ یہ شواہد سخت سیکورٹی میں ایک منی ٹرک اور 2 گاڑیوں میں لاد کر سپریم کورٹ پہنچایا گیا۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی کو سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ جمع کروانے کے بعد 10 روز کے اندر اپنے معاملات نمٹانے کی ہدایت کی گئی تھی۔