سکھر، ضلع بھر کے صنعتی علاقوں میں امن و امان یقینی بنایا جائیگا، مسعود بنگش

2015 کے ایکٹ کے تحت تفویض کردہ ذمہ داریاں پوری کی جائیں گی, ایس ایس پی

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) سکھر ضلع بھر کے صنعتی علاقوں میں امن و امان یقینی بنایا جائیگااس سلسلے میں 2015 کے ایکٹ کے تحت تفویض کردہ ذمہ داریاں پوری کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں صنعتکاروں کے تعاون سے ایکٹ کے مطابق صنعتی اداروں میں حفاظتی انتظامات پائیہ ئِ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی سکھر مسعود بنگش نے سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

ایوان کا وفد ایوان کی قائمہ کمیٹی برائے پولیس لائژن اور امن و امان کے چیئرمین انجینئر عبدالفتاح شیخ کی قیادت میں اراکینِ ایوان حاجی نورالدین آگرہ والے،جاوید اختر ، عرفان صمد،ملک شفیق،گرداس، محمد مشتاق اور سیکریٹری ایوان اسرار حسین بھٹی پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے ایوان کی جانب سے آگاہی مہم کیلئے تعاون چاہتے ہوئے مزید کہا کہ ایوان سکھر میں دو بڑے صنعتی علاقوںسائٹ اور گولیمارکے صنعتکاروں کو آگاہی فراہم کرے تاکہ امن و امان کی معیاری صورتحال کیلئے درکار قانونی تقاضے جلد از جلد پورے کئے جائیں۔

ایس ایس پی کے مطابق قانونی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے پولیس، رینجرز اور دیگر امن و امان قائم رکھنے والے ادارے ایک ٹیم کی صورت میں ہر صنعتی ادارے یا فیکٹری وزٹ کریں گے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے۔اس ایکٹ کے تحت تمام فیکٹریوں میںکم از کم 2 میگا پکسل سی سی ٹی وی کیمرے فیکٹری گیٹ اور سائڈ میں لگانا ضروری ہوگا اور دیواروں پر کانٹے دار تاروں کی تنصیب بھی لازمی ہوگی۔ ایوان فیکٹری مالکان کو آگاہ کرنے کی ذمہ داری ادا کریگایہ حفاظتی انتظامات جلد از جلد مکمل کئے جائیں گے۔#

متعلقہ عنوان :