خواجہ آصف کے پیپلزپارٹی ‘شیخ رشید اور چوہدری برادران پر تنقید کے مختلف انداز

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:21

خواجہ آصف کے پیپلزپارٹی ‘شیخ رشید اور چوہدری برادران پر تنقید کے مختلف ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیپلزپارٹی ‘شیخ رشید اور چوہدری برادران پر تنقید کے مختلف انداز اپنا ئے پیپلزپارٹی بارے کہا کہ جو کچھ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہورہاہے وہ خدا کسی اور جماعت کے ساتھ نہ کرے ،شیخ رشید کو سیاسی رنگ باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ خدا کسی کو شیخ رشید جیسا سیاستدان نہ بنائے چوہدری برادران کا ذکر آیا تو کہا کہ لیڈر لوٹے ہوتے ہیں عوام نہیں ،عوام مطمئن ہیں وہی ہمارا امتحان لیں گے چوہدری شجاعت پرویز الہی ‘ شیخ رشید اور دیگر کل ہمارے ساتھ تھے یہ سب چلے گئے مگر عوام نے ہمارا ساتھ نہیں چھوڑا۔

متعلقہ عنوان :