وزیر اعظم رات تک اپنے با رے میں فیصلہ کرلیں ان کی عزت کچھ بچ جائے گی

چیلنج سے کہتا ہوں کہ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو ایک چڑیا بھی پر نہیں مارے گی، چاہتے ہیں کہ نیا وزیر اعظم آئے اور حکومت اپنی مدت پو ری کرے ہمیں خوشی ہوگی، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:21

وزیر اعظم رات تک اپنے با رے میں فیصلہ کرلیں ان کی عزت کچھ بچ جائے گی
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ایک بار پھر وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عقل سے کام لیں اور رات تک اپنے با رے میں فیصلہ کرلیں اس سے ان کی عزت کچھ بچ جائے گی اگر وہ عوام سے بات کرنا چاہ رہے ہیں تو عوام سے بھی بات کریں میں چیلنج سے کہتا ہوں کہ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیاتوایک چڑیا بھی پر نہیں مارے گی پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ صرف نوازشریف ہی نہیں عمران خان بھی جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو سکھر بیراج کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ نہیں کررہے چاہتے ہیں کہ نیا وزیر اعظم آئے اور حکومت اپنی مدت پو ری کرے اگر ہمارے مشورے سے حکومت بچ جا تی ہے تو اس سے ہمیں خوشی ہوگی انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اداروں سے لڑتے رہے ہیں،اب با رگیننگ کا وقت نہیں ہے اگر اداروں نے ایساکیا تو عوام کا اعتماد ان پر سے اٹھ جائے گاان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو مسلم لیگ اورپی ٹی آئی کی ضرورت نہیں ہے بھٹوکے قتل کے وقت بھی ہم نے اکیلے تحریک چلائی ان کا کہناتھاکہ ہم نواز شریف کے جیل جانے کا سوچ نہیں سکتے کیونکہ زرداری صاحب اور ہم جیل جاچکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی بات نہیں چھپی رہی ہے پانامہ کیس کھلی کتاب کی طرح ہے ان کا کہنا تھا کہ طفر حجازی کے معاملے میں بھی حکومت کھل کر سامنے ?چکی ہے سپریم کورٹ کو اس کا مزید نوٹس لینا چاہیئے اور ان لوگون کے خلاف بھی کاروائی کرنی چاہیئے جن لوگوں نے ٹمپرنگ سے فائدہ اٹھایاان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سے لاکھ اختلاف سہی مگر ان کا موقف درست ہے کہ سینیرز کی جگہ پر جونئیرز سے مشورے کیے گئے۔